۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میہڑ، ضلع دادو میں استقبال ماہ رمضان المبارک و مبلغین ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں تبلیغاتی سینٹرز کے حوالے سے ضلع دادو میں مبلغین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات، زہرا (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام و شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کے زیر انتظام میہڑ، ضلع دادو میں استقبال ماہ رمضان المبارک و مبلغین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ورکشاپ میہڑ کے مدرسہ سفینہ اہلبیت ع میں منعقد ہوئی۔

ورکشاپ میں معزز علماء کرام نے مبلغین کو تذکیہ نفس کے مہینے میں عوام الناس کو دین اسلام کی طرف صحيح سمت میں دعوت دینے پر مفصل خطابات کئے اور آخر میں ملک و ملت کی سلامتی و خیر کیلئے اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

تصاویر/ میہڑ، ضلع دادو میں استقبال ماہ رمضان المبارک و مبلغین ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .